• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال :ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ٹرانسفر یکم تا 7جنوری ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی ایف اے سینٹرل میں ایک کلب سے دوسرے کلب میں کھلاڑیوں کے ٹرانسفر یکم تا 7جنوری 2018کئے جائیں گے۔ سیکرٹری سینٹرل انٹرنیشنل محمد سلیم پٹنی نے نائب صدر سینٹرل محمد شمیم کو ٹرانسفر کمیٹی کا کنوینر نامزد کیا ہے ۔ ٹرانسفر کے خواہشمند کھلاڑی زونل انچارجز سے ان کے کلب پر 7 تا 9بجے شب ٹرانسفر فارم وصول اور جمع کراسکتے ہیں۔ فارم کے حصول کیلئے کنوینر محمد شمیم سے بھی براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین