• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڈلا وہ جسے جنرل ضیاء نے چوسنی دیکر پالا، طاہر القادری کیلئے زرداری کیساتھ بیٹھ سکتے ہیں، عمران خان

Todays Print

لاہور (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈکٹیٹر کی گود میں پلنے والے ہمیں جمہوریت کا درس دیتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف مجھے لاڈلہ کہتے ہیں، لاڈلہ وہ ہے جسے جنرل ضیاء نے چوسنی دے کر پالا، ان کے لیے آئی جے آئی بنوائی اور ان کی پوری مدد کی۔ لاہور میں طاہر القادری کے ہمراہ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے نام لیے بغیر حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ یہ لوگ ڈکٹیٹر سے زیادہ خطرناک ہیں، یہ سیاستدان نہیں مافیا ہیں، اگر یہ مافیا نہ ہوتا تو ایک ماہ میں انصاف مل جاتا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ سارے ادارے ان کے کنٹرول میں ہیں، انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کو دبانے کی کوشش کی لیکن رپورٹ سامنے آگئی، شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ انصاف میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے اب طاہرالقادری جو فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، طاہرالقادری کیلئے زرداری کیساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں لاڈلے کی کس بریگیڈیئر نے مدد کی، ساری زندگی لاڈلہ ایک ہی رہا ہے، اب مسئلہ یہ ہےکہ لاڈلہ پاناما میں پھنس گیا تو اسٹیبلشمنٹ اس کی مدد نہیں کررہی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ شریف خاندان کی سیاسی زندگی کی آخری سانس ہے، ڈراموں کا وقت ختم ہوگیا، ہم ان کی تحریک کا انتظار کررہے ہیں، لکھ کر دیتا ہوں کہ ان کی کبھی تحریک چلانے کی جرأت نہیں ہوگی، چیلنج کرتا ہوں یہ لوگ جو مرضی کرلیں اب نہیں بچیں گے۔ اس موقع پرطاہر القا دری نے کہاکہ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام میں نوازشریف کی مرضی شامل تھی، نجفی باقر کمیشن نے پنجاب حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایاہے، شہبازشریف اور راناثناء اللہ خود کوقانون کے حوالے کریں تاکہ انکوائری شفاف ہوسکے ۔طاہرالقادری نے کہاکہ ہمیں رپورٹ کو پبلک کروانے میں ساڑھے تین سال لگ گئے لیکن ذمہ در ن ابھی بھی بیٹھے ہوئے ہیں، کبھی تاریخ میں نہیں ہواکہ لوگوں کا قتل عام ہواہواورایک بھی شخص جیل میں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ میں اعلان کرتاہوں آپ لوگوں کوگھرجانا ہوگا۔ایک بھائی پاناما کیس میں گیا ایک کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جانا ہوگا، آپ کے خاندان کے بچے کی بھی اقتدارمیں جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میرانام اگرای سی ایل میں ڈال دیں تویہ اچھاہے کہ میری باہرکی مصروفیات ختم ہوجائیں گی اور میں ان کیخلاف کھل کرسڑکوں پرنکلوں گا۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب کاکندھا اللہ کے فضل سے اتنامضبوط ہے کہ ان کوخبرہوجائے گی۔

تازہ ترین