کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے (آج) بدھ27 دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی برسی پر (آج) سندھ میں عام تعطیل ہوگی جس کے نتیجے میں سندھ حکومت اور اس کے ذیلی ادارے بند رہیں گے۔ قبل ازیں محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو بینظیر بھٹو کی 10 ویں برسی پر چھٹی کی سمری ارسال گئی تھی جسے وزیراعلی سندھ نے منظور کر لیا۔