• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا، گلگت بلتستان کا معاملہ قومی مفادات کے مطابق حل کیا جائے، ساجد نقوی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، فاٹااور گلگت بلتستان کا معاملہ قومی مفادات کے مطابق حل کیا جائے۔ فاٹا اورگلگت بلتستان کے عوام کو بھی بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں ، ان معاملات پر سیاست کی بجائے پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور مسائل مستقل بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبائلی علاقوں اور گلگت بلتستان سے آئے ہوئے وفودسے ملاقاتوں کے دوران کیا،جنہوں نے ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ساجد علی نقوی نے کہاکہ جب تک صحیح معنوں میں آئین و قانون پر عملدرآمد نہیں ہوتا معاملات سلجھ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان کو بھی چاہیے کہ اس سلسلے میں تاخیر کی بجائے اتفاق رائے پیدا کرکے جلد اس معاملے کو نمٹایا جائے اور ان حساس موضوعات پر سیاست سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان میں ازخود شمولیت کا فیصلہ کیا اور پاکستان کے حق میں ووٹ دیا لیکن افسوس ابھی تک اسے صوبہ تسلیم نہیں کیا گیا ، ہمارا واضح اور دوٹوک موقف ہے کہ خطے کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں ۔
تازہ ترین