• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے اتوار کو بھی عدالت لگا کر 6 ماہ میں سب ٹھیک کر دیں گے، چیف جسٹس

Chief Justice Will Fix Everything In Six Months By Courting On Sunday

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں خیر دین اور محمد دین کے کیس بھول گیا ہوں، ایسا نہیں ہے، ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگا کر 6 ماہ میں سب کچھ ٹھیک کر دیں گے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے غیر معیاری پرائیویٹ کالجوں کے الحاق کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے کتنے کالجز نے الحاق کیا ہے ،حلف نامے داخل کرائے جائیں۔

چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کی تفصیلات بھی طلب کرلیں ، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے تعلیم ضروری ہے ،لوگ کہتے ہیں کہ میں اس کام میں لگ کر خیر دین اور محمد دین کے کیس بھول گیا ہوں، جبکہ ایسا نہیں ہے۔

کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔

تازہ ترین