• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو قتل کا ملزم اکرام اللہ قندھار میں ہے ، رحمٰن ملک

سابق وزیرداخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ بینظیرقتل کیس کا ملزم اکرام اللہ قندھار میں ہے، افغان صدر اشرف غنی اسے پاکستان کے حوالے کریں۔

سکھر ائر پورٹ پر میڈیا سےگفتگو میں رحمٰن ملک نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ، ہمیں اپنی فوج کو سپورٹ کرنا چاہئے، کہیں ایسا نہ ہوکہ ہم سب کہتے پھریں کہ ہمیں کیوں نکالا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت میں واپس آنے کے لئے عدل کی بات کررہے ہیں، عمران خان حکومت حاصل کرنے کے لئے عدل کی بات کررہے ہیں ۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئین کی بات کرتی ہے، زیادتی بھی ہوتی ہے تو چیخ پکارنہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہو کر صفائی دینی چاہیے، آنے والے وقت میں پریشر اور بھی بڑھ جائے گا ، ایسے وقت میں کوئی ملک ساتھ نہیں دیتا، ایک جہاز جائے گا اور انہیں آنا پڑے گا۔

تازہ ترین