اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جو بے نظیر کے قاتل نہیں پکڑ سکے وہ ملک کی حالت کیا بدلیں گے،بھٹو کی پارٹی اب طاہر القادری سے اتحاد کرنے جا رہی ہے، نواز شریف کا مقابلہ وہ ہی کرسکے گا جس نے کام کیا ہو گا۔انہیں پنجاب میں بیٹھنے کیلئے ایک مولوی چاہئے،جس نے کام کیا وہی نواز شریف کا مقابلہ کرسکے گا،بدھ کو سابق صدر آصف زرداری کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ این آر او لینے والے کو اب کس منہ سے این آر او کی بات اچھی نہیں لگتی، پیپلزپارٹی کی قیادت نے جو بویا ہے وہی کاٹیں گے، جو بے نظیر کے قاتل نہیں پکڑ سکے وہ ملک کی حالت کیا بدلیں گے، ان کو پنجاب میں بیٹھنے کیلئے ایک مولوی چاہیے، یہ نواز شریف کے خلاف اتحاد کرنے جا رہے ہیں، لوگ نواز شریف پر اعتماد کرتے ہیں۔ نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے۔