اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سرادر ایاز صادق نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک بہت بڑا المیہ اور سیاہ باب ہے، بینظیر بھٹو ہمیشہ مفاہمت اور برداشت پر یقین رکھتی تھیں ٗان کی قومی سیاست میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ بدھ کو بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر اپنے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا محترمہ سیاست سے مبرا ہو کر جمہوریت اور ملک کی خوشحالی کے لیے کام کرنے پر یقین رکھتی تھیں انکو قومی سیاست میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، محتر مہ بینظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر اور پاکستانی سیاست میں بے مثال بصیرت رکھنے والی لیڈر تھیں۔