• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو عالمی لیڈر تھیں، فرزند وزیر

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند وزیر نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ملک و قوم کیلئے دی گئی قربانیوں اور خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ وہ ایک عالمی رہنما تھیں، جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر قیامت تک ملک و قوم کو بچایا محترمہ بینظیر بھٹو کی تمام سیاسی زندگی کا مقصد اپنے ملک پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا اور قوم کی ترقی کو اس مقام تک پہنچانا ہے، جہاں ہر فرد کے پاس روٹی ،کپڑا اور مکان کے ساتھ روزگار ہو اور وہ خوشحال ہوں۔
تازہ ترین