کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کنری میں وڈیرے کی جانب سے کسان کی لڑکی سے زیادتی کا نوٹس لے لیا ہے،کنری میں با اثر وڈیرے کی جانب سے ہندو کسان کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنانے سے متعلق خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میرپور خاص ، ایس ایس پی عمر کوٹ اور تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم جنوری کو سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوکر رپورٹ پیش کریں۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ضلعی سیشن جج عمر کوٹ سے بھی واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔