• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ہزار اٹھارہ، پاکستان تحریک انصاف کا سال ہوگا، اسد قیصر

نوٹنگھم (آصف محمود براہٹلوی)2018ء کا سال پاکستان تحریک انصاف کا سال ثابت ہوگا۔ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے حکومت تشکیل دے گی۔ آئندہ وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ کرپشن کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے بعد اس وقت عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے زیراہتمام پاکستان میں آئندہ الیکشن کے حوالےسے کمپین لائونچ کرتے ہوئے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر، صاحبزادہ جہانگیر، ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی، اکرام داربجہ، ریاض خان، جاوید اقبال یوسفزئی، فضل ربّی، رومی ملک اور دیگر نے کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ میڈیا کو اچھے برے کا فرق واضح کرنا ہوگا۔ عمران خان کا دامن صاف ہے۔ صوبائی حکومت نےKPK میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف اعلیٰ قانون سازی کی بلکہ تمام شعبہ جات میں اصلاحات کیں۔ پولیس، صحت، تعلیم کے حوالے سے اعلیٰ اصلاحات کے ذریعے آئندہ حکومتوں کے لئے رول ماڈل بنا دیا ہے۔ میرٹ کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ غریب نادار لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو اپنی تعلیمی قابلیت کے ذریعے کامیابی حاصل کرکے روزگار ملا۔ ڈاکٹر حیدر علی نے کہا کہ PTI عوام میں مقبول جماعت بن چکی ہے۔ ہم ہر وقت معاشرے میں بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ الیکشن2018ء کے لئے ہم ایک پی ٹی آئی بس کے ذریعے برطانیہ بھر کے دورے کریں گے۔ ریاض حسن خان نے کہا کہ ہم ممبر شپ مہم چلا کر پارٹی ممبر سازی کو ایک ملین تک پہنچائیں گے۔ جاوید اقبال یوسفزئی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔ خواتین رہنمائوں شہناز صدیقی نے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم کیا۔ مصدق خان، چوہدری صادق، زاہد پرویز، غضنفر محمود، مطیع اللہ خان اور دیگر کثیر تعداد میں مقررین نے خطاب کیا۔ سردی کے باوجود برطانیہ بھر سے خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
تازہ ترین