• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں مبینہ مقابلہ، 4 ملزمان ہلاک

Police Action In Multan Four Suspect Encountered

ملتان میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کی حدود میں واقع ذوالفقار کے گھر میں 4 ملزموں نے گھس کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

2 ملزمان اجمل اور اشرف کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی، جس سے زیر تحویل اجمل اور اشرف ہلاک ہو گئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے عبدالمالک عرف مالکی اور قمر عرف گودا بھی مارے گئے، جبکہ حملہ آوروں کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔

تازہ ترین