اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمی نے 2017کا اختتام موسم سرما کی تعطیلات کے ساتھ کیا تاہم تعطیلات میں بھی چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار انتہائی متحرک نظر آئے کراچی میں ایک روز کی اہم سماعت کے بعد ایک مکمل ہفتہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بینچ کی سربراہی کی اوراہم عوامی مفاد کے مقدمات میں احکامات جاری کرنے سے آخری عدالتی ہفتہ کااختتام کیا، امسال ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بڑے بڑے فیصلے سنائے جن کے اثرات مستقبل میں بھی نظر آئیں گے ۔