• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفادعامہ کے مقدمات تحریک کی شکل میں چلائیں گے، چیف جسٹس ثاقب نثار

لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ مفاد عامہ کے مقدمات تحریک کی شکل میں چلا ئینگے ، جن معاملات کا نوٹس لے رہے ہیں یہی عوام کے حقیقی مسائل ہیں اور ان کے ثمرات بھی جلد سامنے آئیں گے،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت ایک سائل نےکھڑے ہو کر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اہم مسائل پرسپریم کورٹ نے از خود نوٹس لئے ہیں یہ قابل تحسین ہے،عوام آپ کیلئے دعا گو ہیں، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وکلاء اور سول سوسائٹی مل کر ساتھ دیں ،چیف جسٹس کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں اکیلے کچھ نہیں کر سکتا ، دعا کریں کہ ذمہ داری سے سرخرو ہو سکوں ۔ 
تازہ ترین