• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان (نمائندہ جنگ)سیتل ماڑی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے4 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے‘ ملزمان نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ڈکیتی کے دوران خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔معلوم ہواہےکہ پولیس نےذوالفقارنامی شخص کے گھر میں گھس کراس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے2 ملزمان اجمل اور اشرف کوگرفتار کیا تھا‘پولیس دونوں ملزمان کوان کے ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے لےکرجارہی تھی کہ این ایل سی بائی پاس کےقریب راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی اورپولیس موبائل پر فائرنگ شروع کر دی‘پولیس نے بھی ملزموں پر جوابی فائرنگ کی ملزموں کی فائرنگ سے پولیس کی تحویل میں موجود ان کے دوساتھی اجمل اور اشرف ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کےاس تبادلے میں 2 نامعلوم حملہ آوربھی مارے گئے جبکہ حملہ آوروں کے3 ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے‘پولیس نے فرار ہونے والےملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین