ملتان (این این آئی)ملتان میں موسمی زکام (سیزنل انفلوائزا) بے قابو ہونے سے 24گھنٹوں کے دوران 3مزید افراد دم توڑ گئے ۔ رواں ماہ سیزنل انفلوائزا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی، مزید12 افراد میں مرض کی تشخیص ہوگئی ۔بہاول پورکی نجی کلینک میں مبینہ طورپرغلط انجکشن لگانے سے مریض جاں بحق ہونے کے خلاف اہل خانہ نے ہنگامی آرائی کی جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر کو گرفتارکرلیا گیا ٗگرفتار ڈاکٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ میں پوسٹ گریجویٹ رجسٹرار ہے۔ورثا کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی دو روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔