• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا حیدر زمان اور مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد میں اہم ملاقات

ایبٹ آباد (نمائندہ جنگ) قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کیخلاف آواز اٹھانے پر مولانا فضل الرحمان کی مکمل حمایت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے بابا حیدر زمان کا فاٹا کے عوام کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں مولانا فضل الر حما ن نے تحریک صوبہ ہزارہ کے آئینی قانونی حق کی مکمل حما یت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر دیگر ملکی سیاسی اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔ قائد تحریک نے مولانا فضل الرحمان کو ہزارہ آنے کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کی۔ اس ملا قا ت میں سلطان العارفین خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحریک صوبہ ہزارہ، سردار جاوید، سردار گوہر زمان، سہراب خان، سردار غلام محمد و دیگر موجود تھے۔ دریں اثناء بابا حیدر زمان اور بزرگ سیاسی رہنما امان اللہ خان جدون کے درمیان سیاسی دوریاں بھی ختم ہوگئیں اور ماضی کی تلخیاں بھلا کر نئے سرے سے ایبٹ آباد کی تعمیر و ترقی میں اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
تازہ ترین