• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت یونیورسٹی ،قابل اور غریب طلبا کی مالی معاونت و اسکالرشپ پر کام کا آغاز

تربت (آئی این پی )تربت یونیورسٹی میں زیرتعلیم قابل اور غریب طالب علموں کی مالی معاونت اور ان کے لئے اسکالرشپ کے حصول کےلئے یونیورسٹی انتظامیہ مختلف منصوبوں اور پروگرام پر کام کررہی ہے تاکہ قابل اور مستحق طلبہ و طالبات بغیر کسی مالی مشکلات اور رکاوٹ کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ان خیالات کا اظہار تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے انسٹیٹیوشنل سکالرشپ ایوارڈکمیٹی کے اجلاس کے موقع پرکیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ یونیورسٹیاں اور اعلیٰ تعلیمی ادارے معاشرے میں مثبت سوچ اجاگرکرنے ، معاشرتی تبدیلی لانے اور سماجی ترقی کے لئے اہم کردار اداکرتے ہیں اور تربت یونیورسٹی اپنے ان اہداف کو حاصل کرنے اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے قابل اور مستحق طالب علموں کی مالی معاونت کے لئے تربت یونیورسٹی مختلف اسکیم اور پروگراموں کے زریعے انکو سکالرشپ فرہم کرے گی۔جن میں ایچ ای سی نیڈ بیس سکارشپ، پرائم منسٹر فیس ری امبرسمنٹ پروگرام،تربت یونیورسٹی میرٹ اسکالرشپ، آئی جی ایف سی سکالرشپ،کریم دشتی سکالرشپ، تاج محمد سکالرشپ اور میر الہی بخش سکالرشپ قابل ذکرہیں۔وائس چانسلر نے علاقے کے مخیر حضرات سے درخواست کی وہ قابل اور مستحق طالب علموں کی مالی معاونت کے لئے آگے آئیں اور تربت یونیورسٹی کی ترقی اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اپنا کرداراداکریں۔
تازہ ترین