ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ودیگر شہروں میں دھند جاری ، سردی بھی بڑھ گئی، گزشتہ روز ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سردرہا ،خشک سردی پڑنے کی وجہ سے زکام ، بخار کی بیماریاں عام ہو گئیں ، جس کی وجہ سے بچے شدید متاثر ہو رہے ہیں ، علاوہ ازیں دھند کا سلسلہ بھی جاری ہے ، سورج نکلتے ہی دھند کا خاتمہ ہو گیا جبکہ ہلکی دھند دن بھر برقرار رہی ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملتان کا موسم سرد اور خشک رہے گا ۔