ملتان( پ ر) انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری زاہد محمود صدیقی نائب صدر عبدالغفور بھورا نے کہا ہے کہ میئر ملتان مسائل کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کریں ماربلز فیکٹریاں، چمڑا رنگائی کارخانے، تجاوزات کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات کئے جائیں ، تجاوزات کے پھیلائو سے پیدل چلنے اور ٹریفک کا گذرنا محال ہو کر رہ گیا ہے ، چمڑا رنگائی ماربلز کارخانے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ سے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔