• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا بٹن ان کی میز پر ہے۔

سال نو کے آغاز پر اپنے خطاب میں کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ پورا امریکا ہمارے ایٹمی ہتھیاروں کی پہنچ میں ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا بٹن دفتر میں ہمیشہ میرے قریب ہوتا ہے۔انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ محض ایک دھمکی نہیں بلکہ اٹل حقیقت ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما نےکہا کہ ان کا ملک ایک ذمے دار جوہری ملک ہے جو امن سے محبت کرتا ہے اوریہ تب تک ہے جب تک اس پر کوئی جارحیت نہیں کرتا۔

کم جونگ ان نے اعلان کیا کہ ان کا ملک جوہری ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل کی پیداوارمیں اضافہ کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو ایٹمی جنگ کی صورت میں جواب دینے کے لیے ملک کو تیار رہنے کی ضرورت ہے،ایٹمی ہتھیاروں کی تحقیق اور راکٹ انجینئرنگ کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

تازہ ترین