لاہور(نیوز ایجنسیز/نمائندہ جنگ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وزیر اعلی اسلم رئیسانی کو دہشت گردی پر ہٹایا جاسکتا ہے تو شہباز کو کیو نہیں ہٹایا جاسکتا،جنوری 2013 ء میں بلوچستان میں دہشت گردی پروزیراعلیٰ اسلم رئیسانی حکومت کو ہٹا کر پورے صوبے میں ایمرجنسی لگا دی گئی تھی، بلوچستان میں قتل عام کرنے والے کالعدم تنظیموں کے نامعلوم دہشتگرد تھے مگر 17 جون 2014 ء کے دن لاہور میں خون کی ہولی کھیلنے والے نہ تو کالعدم تنظیموں کے نامعلوم لوگ تھے اور نہ ہی پنجاب پولیس کوئی کالعدم تنظیم ہے ،انصاف کے راستے کے پتھر شہباز شریف عہدے سے کیوں نہیں ہٹائے جا سکتے ؟شریف خاندان کسی اور سیارے کی مخلوق ہے کہ یہ بے گناہوں کو قتل کریں ،ملکی خزانہ لوٹیں ،سپریم کورٹ کو دھمکیاں دیں ،قومی سلامتی سے کھیلیں اور کوئی انہیں ہاتھ نہیں لگا سکتا؟۔