ملتان(نمائندہ جنگ)ملتان میں ایک اور پولیس مقابلہ ،خاتون سے زیادتی کا پانچواں ملزم بھی مارا گیا تفصیل کے مطابق سیتل ماڑی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا مزید ایک ملزم اقبال عرف بالاپولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا قبل ازیں تین روز قبل زیادتی میں ملوث چار ڈاکو ایک پولیس مقابلے کے دوران مارے گئے تھے بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ذوالفقار کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان اجمل اور اشرف کو گرفتار کیا تھا پولیس دونوں ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے لے کر جارہی تھی کہ این ایل سی بائی پاس کے قریب راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی تھی ۔