راولپنڈی( جنگ نیوز) موضع گاگڑی سہالہ ضلع اسلام آباد کے محمد یاسین نامی شخص نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ موضع گاگڑی میں 9کنال 13مرلے کے مالک ہیں۔ انہوں نے ایک کنال اراضی کی فروخت کا فرد بنانے کا کہا مگر 3کنال اراضی کے جعلی کاغذات تیار کر کے ان کی اراضی فروخت کر دی گئی ۔ صورتحال کا علم ہونے پر انہوں نے سول جج اسلام آباد محمدجہانگیر کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا جنہوں نے فیصلہ ان کے حق میں دیا اور اراضی کے فرد میں درستگی کرکے اراضی مالک کے نام واپس کرنے کا حکم دیا،لیکن محکمہ مال نےاب تک نہ تو اراضی کے ریکارڈ کا انداراج درست کیا نہ ہی فروخت کی جانے والی اراضی کی رقم دی۔ محمد یاسین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل میں کہا ہے کہ وہ شوگرکے مریض ہیں اور حال ہی میںان کا جواں سال بیٹا بھی فوت ہو گیا ہے لہٰذا انہیں انصاف دلاکراراضی واپس دلائی جائے ۔