• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور ،میاں چنوں میں بھی سوائن فلو،طالبعلم سمیت 3جاں بحق

ملتان،بہاولپور،میاں چنوں (نمائندہ جنگ) بہاولپور ،میاں چنوں میں بھی سوائن فلو،طالبعلم سمیت 3جاں بحق ہوگئے نشتر میں مزید 4میں مرض کی تصدیق ہوئی ہے بہاول وکٹوریا ہسپتال شعبہ ایمرجنسی ذرائع کے مطابق بہاولپورمیں سوائن فلو کے شبے میں 13مریضوں کوداخل کیاگیا جن میں سے 3مریضوں میں ٹیسٹ کے بعد سوائن فلو پازیٹو نکلا جس میں سے اسلامیہ یونیورسٹی کا نوجوان طالب علم 24سالہ محمد کیف اور60سالہ زبیدہ بی بی اس بیماری کاشکار ہوکر جاں بحق ہوگئے جبکہ 36سالہ شازیہ بی بی کوعلاج معالجے کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق شعبہ ایمرجنسی میں اسوقت سوائن فلوکے حوالے سے تمام سٹاف کوالرٹ کیاجاچکاہے جبکہ ملتان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی ٹیم جس میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے دوسیکرٹری بھی شامل ہیں کے بہاولپورآنے کابھی امکان ہے جس کے حوالے سے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں علاوہ ازیں ملتان نشتر ہسپتال میں زیرعلاج مزید 4 مریضوں میں سیزنل فلو (سوائن فلو) کی تصدیق ہوئی ہے ،جس سے نشترمیں رپورٹ ہونے والے اس مرض کے پازیٹو کیسز کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے ،اس مرض کے شبہ میں نشتر میں اب تک 56 مریض داخل کرائے گئے جن میں سے 28 اس مرض میں مبتلا پائے گئے جبکہ لیبارٹری رپورٹس میں 23 مریض نیگٹو پائے گئے اور وہ اس مرض میں مبتلا نہیں تھے اور 5 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس ابھی موصول نہیں ہوئیں، اس مرض کے باعث اب تک مجموعی طور پر 12 مریض فوت ہوچکے ہیں جن میں سے 9 کا تعلق ملتان ، 2 کا مظفرگڑھ اور ایک کا تعلق وہاڑی سے تھا ،اسی طرح سوائن فلو کے پازیٹو 28 مریضوں میں سے 18 کا تعلق ملتان ، ایک کا خانیوال ، 4 کا مظفرگڑھ ، ایک کا وہاڑی ،ایک کا راجن پور اور 3 کا تعلق لودھراں سے ہے۔میاں چنوں کے نواحی گاؤں137سولہ ایل کا سترہ سالہ محمد حمزہ چند روز قبل چھاتی کے انفیکشن میں مبتلاہوا اور فوراًاسکو سانس کی تکلیف ہوگئی اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کے انفلوئنزاکے شبہ میں میڈیکل ٹیسٹ جاری تھے لیکن اسکی حالت بگڑتی گئی اور گزشتہ شب وہ ہسپتال میں ہی دم توڑ گیا ۔
تازہ ترین