• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڈلے کی ضمانت نہیں ہوگی توپھرکس کی ہوگی؟مریم نواز

اسلام آباد(ایجنسیاں)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دہشتگردی کے مقدمات میں ضمانت منظور ہونے ٹوئٹرپرطنزیہ انداز میں کہا کہ لاڈلے کی ضمانت نہیں ہو گی تو پھر کس کی ہو گی؟۔مریم نوازنے سوشل میڈیاپر پیغام کے ذریعے عمران خان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ میرانام خان ہے اورمیں کٹھ پتلی ہوں۔واضح رہے کہ عمران خان نےاپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں ہوں۔علاوہ ازیں مریم نواز نے اپنے والدمیاں نواز شریف اورچچامیاں شہبازشریف کی سعودی عرب میں موجودگی اور این آر او سے متعلق بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کتناجھوٹ بولوگے؟اللہ کوجواب بھی دینا ہے ، پوچھ گچھ کیلئے کیا عزت سے شاہی جہازبھیج کر بلایا جاتا ہے؟۔
تازہ ترین