ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر) پاکستان یونائیٹڈ کونسل اور تحریک دفاع حرمین کے زیر اہتمام حرمت بیت المقدس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان خلیل ودیگر مقررین نے کہا کہ بیت المقدس محض قراردادوں اور زبانی مطالبات سے نہیں عملی جہاد سے آزاد ہوگا،فلسطین کی آزادی کے لئے مسلمان اتحاد کا مظاہرہ کریں،اسلام کو کمز ور کرنے کے لئے مشرق وسطیٰ میں فرقہ واریت پھیلائی گئی، تاکہ مسلمان بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قراردینے پر مشترکہ رد عمل نہ دے سکیں،مولانا فضل الرحمان خلیل کی زیر صدارت سیمینا رسے پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد،پاکستان علما کونسل کے چیرمین مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا فضل رحیم اشرفی، مولانامحمد ا مجد خان،مفتی عاشق حسین بخاری، ڈاکٹر عتیق اللہ عمر، اوردیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کے اعلان کی شدید مذمت کی۔