گھوٹکی کی جروار نہر میں30فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے وسیع علاقہ زیرآب آگیا، آبپاشی حکام نے نہر میں پانی کا بہاو روک کر امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردیں۔
محکمہ آب پاشی حکام کے مطابق گھوٹکی میں علاقہ جروار کی نہر پانی کا بہاو تیز ہونے سے 30فٹ چوڑا شگاف پڑا، شگاف سے بہنے والے پانی سے وسیع علاقہ زیرآب آگیا، بعض گھروں میں بھی پانی داخل ہوا۔
آب پاشی حکام نے نہر میں پانی کا بہاو روک کر شگاف بند کرنےکےلئے امدادی ٹیم روانہ کردی ہیں۔