وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
سرفراز بگٹی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے حکم پر جاری کیا گیا ہے جس کی ایڈوائس وزیراعلیٰ ثنا اللہ زہری نے کی تھی ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف اسمبلی میں عدم اعتماد کی درخواست جمع ہونے کے بعد سے صوبے کی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔
گزشتہ روز صوبائی وزیر فشریز سرفراز ڈومکی نے استعفیٰ دیا تھا جبکہ آج وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی پرنس احمد علی بھی مستعفی ہوگئے۔