اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سب ملی بھگت ہے، عدالتی حکم پرعمل نہیں ہوتا ہے،اب انتظامیہ ہو یا کوئی اور سب کو ہمارے حکم پر عمل کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ میں درختوں کی کٹائی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پر مائننگ ڈپارٹمنٹ پنجاب کے چیف انسپکٹر سے ایک گھنٹے میں 15روز کی کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عدالت کے متحرک ہونے کے بعد سب متحرک ہوجاتے ہیں،ہم کب تک وعدے کرینگے؟کب تک لوگ ہمیں ہمارے وعدے یاد کروائیں گے؟چیف جسٹس نے کہا کہ سال 2018میں سپریم کورٹ کا مقصد صحت اور تعلیم ہے۔