• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ، پیپلز پارٹی ملتان

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) پیپلز پارٹی ملتان شہر کے صدر ملک نسیم لابر نے دیگر رہنماؤں اے ڈی بلوچ، ریاض رضا، خواجہ عمران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی یہ بیان دیں کہ وہ اپنے آپ کو وزیراعظم نہیں مانتے بلکہ ان کے وزیراعظم میاں نواز شریف ہیں تو ایسے حکمرانوں سے ملک وقوم کی بھلائی کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی ہے، مہنگائی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ عام آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے بے روزگاری میں آئے روز اضافہ کی وجہ سے نوجوان طبقہ بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے لیکن حکمران ٹولہ اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے،حکمرانوں کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ہے اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہی ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے ٹرمپ کو یہ بیان فوری طور پر واپس لینا چاہئے۔ پیپلز پارٹی علماء مشائخ جنو بی ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر حاجی محمد اسد بیگ کی صدارت میں اجلاس ہوا ،جس میں حافظ یوسف شجرا ، مفتی جمیل ، قاری محمود، حافظ شہباز ڈوگر، رانا مبارک علی، مولوی جابر رضا، رانا دلشاد، نصیر انصاری، اصغر ڈوگر، مفتی شوکت، مفتی مغیث، جاوید انصاری، فیصل انصاری، بابا نیاز نے شرکت کی،مرزا نوید بیگ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکی کی پر زور مذمت کرتے ہیں،قوم کسی صورت امریکی دھمکیاں برداشت نہیں کرتی۔انہوں نے مزید کہا کہ 5جنوری کو علماء مشائخ ونگ کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات ہونگی۔
تازہ ترین