• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند میں فوگ لائٹ کا استعمال کریں ،چیف ٹریفک آفیسر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف نے عوام الناس سے التماس کی ہے کہ دھندمیں گاڑی کی ہیڈ لائٹس کے ساتھ ساتھ فوگ لائٹس کا استعمال کریں ،گاڑی کی رفتار حد نگاہ کے مطابق رکھیں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں اوردوران ڈرائیونگ سڑک پر اپنی لین میں رہتے ہوئے گاڑی چلائیں ا وور ٹیکنگ کرتے ہوئے سائیڈ مررز اور انڈیکیٹر کا استعمال کریں۔ گاڑی پر اوور لوڈنگ نہ صرف آپ کی گاڑی کے لئے خطرناک ہو سکتی ہےاوور لوڈنگ کی وجہ سے گاڑی پر قابو رکھنا مشکل ہوجاتا ہے اور بریکنگ سسٹم بھی مناسب انداز سے کام نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے حادثات وقوع پذیرہوتے ہیں،ڈرائیور ز اوور لوڈنگ سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین