ملتان(پ ر)ایس ایس پی موٹروے پولیس چوہدری غلام جعفر نے سیکٹر افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملتان سیکٹر میں ای ٹکٹنگ مکمل طور پر فعال ہے تمام ڈی ایس پی اپنے زیر نگرانی سسٹم کا چیک اینڈ بیلنس رکھیں، محکمہ موسمیات سے رپورٹ لیکر تمام شفٹوں کو مطلع کریں تاکہ روڈ یوزر کو روڈ کنڈیشن اور موسم کی تازہ ترین صورتحال با خبر کیا جا سکے، دھند میں خاص طور پر خیال رکھا جائے کہ کوئی گاڑی روڈ پر بلا وجہ نہ کھڑے ہو کیونکہ دھند میں روڈ پر کھڑی گاڑیاں حادثات کا باعث بنتی ہیں،دھند میں ہیلپ کی صورت میں روڈیوزر کی بروقت مدد کو یقینی بنائیں۔