ملتان(سٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیوہیڈ کوارٹرمیں 6اور 7جنوری کو ہونے والی چیف کمشنرزکانفرنس میں شرکت کے لئے چیف کمشنرریجنل ٹیکس آفس ملتان زبیر بلال آج اسلام آبادروانہ ہوں گے، رواں مالی سال2017-18ءکی پہلی ششماہی کے اختتام پر یہ چوتھی چیف کمشنر کانفرنس ہے جس میں ٹیکسزاورریونیو کی وصولی کے علاوہ مختلف بڑے کیسزکے آڈٹ اوردیگرمعاملات پرتفصیلی غوروغوض کے علاوہ مالی سالی کی دوسری ششماہی میں ٹیکسزوصولی کے اہداف کوحاصل کرنے کی حکمت عملی تیارکی جائے گی۔