• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس غیر معیاری مشروبات کیخلاف درخواست کی سماعت کریں گے

Chief Justice Will Hear The Petition Against Non Standard Drinks

غیر معیاری جوس اور مشروبات کی تیاری اور فروخت کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی، چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ درخواست پر ابتدائی سماعت کرے گا۔

غیر معیاری جوس اور مشروبات کے خلاف درخواست مقامی وکیل اخلاق حیدر چٹھہ نے دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہریوں کو معیاری اشیا کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، حکومت نے تعلیمی اداروں میں بوتلوں کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے لیکن غیر معیاری جوس بیچے جا رہے ہیں جو بوتلوں سے زیادہ مضر صحت ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ غیر معیاری جوس اور مشروبات پر فوری پابندی لگائی جائے۔

تازہ ترین