پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نےپاک امریکا تعلقات کی حالیہ کشیدہ صورتحال میں امریکا سے اہم سوالات پوچھ لیے ۔
پریس کانفرنس کے دوران طاہر القادری نے استفسار کیا کہ بھارت کا افغانستان میں کیا لینا دینا ؟اسے وہاں تھانیدار کیوں بنایا جارہا ہے ؟ پاکستان 3 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے پناہ گزینوں کو سنبھال رہا ہے ،اس حوالے سے بھارت اور امریکا نے کیا کردار ادا کیا؟
ان کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنی طاقت سے بڑھ کر حصہ ادا کیا اور قربانی دی ،پاک امریکا تعلقات پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔
طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کو بطور ریاست کمزور کیا گیا تو اس کا فائدہ صرف دہشت گردی کو ہوگا۔
طاہر القادری نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ ہمارا عقید ہ ہے ،اس دوران مارے گئے 73ہزار افراد مسلمان تھے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو مذہبی آزادی کی واچ لسٹ میں ڈالنا ظلم ہے ، ساری سوسائٹی اقلیتوں کے حقوق کی محافظ ہے ۔