ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو کی افتتاحی تقریب میں 48لاکھ روپے کے بینرز اور پینا فلیکس کے بوگس بلوں کی تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے چیف انجینئر پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ لاہور کی ملتان آمد کا شیڈول ترتیب دینا شروع کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلوں کی تصدیق کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں ، تحقیقات کیلئے چیف انجینئر کو انکوائری آفیسر کو 15دن کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اب ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان نے چیف انجینئر لاہور کی ملتان آمد کا شیڈول مرتب کرنا شروع کردیا ہے ، بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے ٹھیکہ دار ملک عمار کو پینا فلیکس اور بینرز کی تصاویر اور دیگر ثبوت اکھٹے کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے