ملتان (سٹاف رپورٹر ) صارفین بجلی کی شکایات پر وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی کھلی کچہری میں اعلان کے باوجودمیپکو لیہ ڈویژن کے گھمبیر معاملات کی جانچ پڑتال کے لئے نہ جا سکے ، 5دسمبر 2017 کو ملتان میں عابد شیر علی کی کھلی کچہری میں زیادہ ترشکایات لیہ کے صارفین کی جانب سے کی گئیں،جس پر وزیر مملکت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے ایکسین میپکو لیہ کو وارننگ دی کہ وہ اپنے معاملات ٹھیک کرلیں ، 10 روز کے بعد وہ لیہ کا دورہ کریں گے اور صارفین کی شکایات کا جائزہ لیں گے، لیہ کے صارفین نے وزیر مملکت سے مطالبہ کیا ہے کہ لیہ کا دورہ کریں ۔