• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب کی ہدایت پر ماڈل سکول زیارت کو سہولیات کی فراہمی

کوئٹہ (خ ن) صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول زیارت میں پانی ،فرنیچر سائنسی سامان کی فراہمی ،گیس وبجلی کی فٹنگ اور باتھ رومز کی مرمتجیسے مسائل حل کردئیے گئے ۔یا درہے کہ اس ضمن میں صوبائی محتسب نے عوامی شکایت پر ازخود نوٹس لیکر دسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زیارت کوہدایات جاری کیں کہ اسکول میں تمام سہولیات فراہم کرکے شکایت کا ازالہ کیا جائے تاکہ طلباء کو تعلیم کے حصول میں رکاوٹ در پیش نہ ہو۔جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زیارت نے صوبائی محتسب کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول زیارت میں پانی ،فرنیچر ،سائنسی سامان کی فراہمی ،گیس وبجلی کی فٹنگ اور باتھ رومز کی مرمت سمیت تمام مسائل حل کردیئے گئے ہیں۔ جس کےبعد ازخود نوٹس کیس کو نمٹا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین