ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان بورڈ کے حدود میں فوٹو کاپی شاپ کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ بتایا گیا ہےکہ سکیورٹی کی وجہ سے ملتان بورڈ کے حدود میں فوٹو کاپی کی دکان قائم نہیں کی گئی تھی مگراب انتظامیہ نے دکان کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پیشکش بھی طلب کرلی گئی ہے ۔