ملتان (سٹاف رپورٹر ) سنٹرل جیل ملتان انتظامیہ نے ملتان پولیس سے جیل کنٹین کا ٹھیکہ حاصل کرنے والے ٹھیکیدارکاکریمنل ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ اس حوالے سے جیل انتظامیہ کی جانب سےسی پی او ملتان کومراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہےجیل کنٹین کا نیلامی میں68 لاکھ کاٹھیکہ حاصل کرنے والے ٹھیکیدار شبیر ولد بشیر مجاہد ولد یامین کےبارے میں جیل حکام کو شکایات موصول ہوئی تھیں ۔