کراچی (نیوز ڈیسک) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نے بی آئی ایس پی کے نام پر مالی فوائد کی پیشکش پر مبنی جعلی ایس ایم ایس کے خلاف مربوط کوششیں اور کارروائی شروع کی ہیں۔ یہ مہم پاکستان ٹیلی کمیو نیکشن اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے تعاون سے شروع کی گئی ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو اس قسم کے کوئی جعلی ایس ایم ایس موصول ہوا تو وہ فوری طور پر اس نمبر 26477-0800پر اطلاع دے یا اپنی شکایت ویب سائٹ www.bisp.gov.pk پر درج کرائیں۔