راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)روات جوڑیاں روڈ کی تعمیر کا جائزہ لینےکیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے چک بیلی کا دورہ کیاہے۔منصوبہ کی تکمیل کی تاریخ30اپریل ہے۔ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل نے بتایا کہ سڑک کا پہلا فیز روات تا میلام ہے جبکہ دوسر فیز میلام تا جوڑیاں ہے۔انہوں نےکہا کہ کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سڑک کی بروقت تکمیل ممکن ہو۔اگلے ہفتے پھر اس کا دورہ کرکے جائزہ لیا جائےگا۔