ملتان (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتارکرلیا ،بتایا گیا ہے کہ ملزم عبدالجبار ولد جمالدین لودھراں کا رہائشی ہے اور ملزم لوگوں کو روزگار کے لئے بیرون ملک بھجوانے کام کرتا تھا جس نے بوریوالہ کے رہائشی مدعی جاوید اختر کو سعودیہ عرب کے ویزے کا جھانسہ دیکر 5لاکھ روپے ہتھیا لئے، جس پر ایف آئی اے ملتان نے ایس ایچ او ممتاز قریشی کی سربراہی میں ملزم کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو لودھراں سے گرفتار کرتے ہوئے مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے آفس منتقل کردیا ، جہاں ملزم سے تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔