وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا قصور کے علاقے میں 8 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہےکہ ملزمان کوفوری گرفتارکیا جائے۔
شہباز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہےاورکہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے مقتول بچی کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہملزم قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا،کیس پر پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔
قصور میں اغوا کے بعد قتل کی گئی معصوم بچی سے زیادتی کی پوسٹ مارٹم میں تصدیق ہوگئی،ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کمسن بچی کو زیادتی کےبعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی گئی ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق کمسن بچی کے والدین عمرہ کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب میں ہیں۔بیٹی کی موت کی خبرسن کر والدین آج وطن واپس آرہے ہیں۔