قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ قصور میں بچی سے زیادتی اور قتل کے الخراش واقعہ نے ہمارے دلوں کو تڑپا دیا ہے۔
فاسٹ بالر وہاب ریاض نے ننھی بچی کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں آرہا کہ یہ سب پاکستان میں ہو سکتا ہے۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ہمراہ موجود آل راونڈرمحمد حفیظ کا کہنا ہے کہ والد ہونے کے ناطے بچی کے والدین کے دکھ کا اندازہ کرسکتا ہوں، حکومت جلد از جلد واقعے کی تحقیقات کر کے مجرموں کو سزا دلوائے۔