• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے قصور میں بچی کے قتل کو گھناؤنا جرم قرار دیدیا

Sheikh Rasheed Terms Girls Murder A Serious Crime

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قصور میں بچی کے قتل کو گھناونا جرم قراردیا اور الزام لگایا ہے کہ سب چوروں اور لٹیروں کے پیچھے رانا ثنا اللہ ہیں ۔

لاہور ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے جہاز میں کمسن زینب کےوالد سے تعزیت کی ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ دل سوز ہے، ن لیگ نے غنڈے پال رکھے ہیں، جن کی سرپرستی رانا ثنااللہ کر رہے ہیں، قصور سانحے کی ذمہ داری وزیرقانون پنجاب پر عائد ہوتی ہے۔

تازہ ترین