شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)شیخوپورہ سے ہمارے نمائندہ کے مطابق رشتہ دینے سے انکار کرنے پر لاہور کے نوجوان وقاص احمد نے سرحدی گاؤں اعوان مسلم میں اپنے ماموں کے گھرمیں خون کی ہولی کھیلتے ہوئے اس کی جواں سال بیٹی عائزہ ریاست کوگولی مار کرقتل کردیا اورپھر اپنی کنپٹی پرپستول چلاکر خودکشی کرلی پولیس نے دونو ں کی نعشیں اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہیں بتایاگیاہے کہ وقاص احمد کااپنے ماموں ریاست علی کے گھرآنا جانا تھا جس کی ماموں زاد عائزہ ریاست سے مبینہ طورپر آشنائی ہوگئی جس پروقاص احمد نے ماموں اور دیگر رشتے داروں کو مجبور کیاکہ وہ عائزہ کی شادی اس سے کردیں مگر ریاست علی یہ سن کر مشتعل ہوگیا اور اس نے فوری طورپر یہ رشتہ دینے سے انکار کردیا جس پر مبینہ طورپر وقاص احمد نے عہد وپیما نبھاتے ہوئے عائزہ بی بی کوقتل کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔