سڈنی(نیوز ایجنسیز) اسپین کی اسٹار کھلاڑی گاربین مگاروزا فٹنس مسائل کے باعث سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں، ان کی آسٹریلین اوپن میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ مگاروز نے سڈنی انٹرنیشنل کاپری کوارٹر فائنل جیتنے کے چند گھنٹے بعد پنڈلی کی تکلیف کے باعث ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔ انہوں نے کہا کہاب میں سو فیصد فٹنس کے بعد ہی دوبارہ کورٹس کا رخ کروں گی، اس وقت آسٹریلین اوپن میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتی۔