اسلام آباد (جنگ نیوز) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرو سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق خان نے پولیس فائرنگ سے 2ہلاکتوں کو حکومت کی بدترین ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع قصور میں بچوں سے زیادتی اور قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ 2015ء میں بھی قصور کے دلخراش واقعہ پر حکومت نے کوئی اقدامات نہ کئے نہ ہی کسی مجرم کو عبرتناک سزا دی گئی۔ وہ الخدمت فائونڈیشن کے تحت مستحق افراد میں ونٹر پیکیج تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ امیر عثمان، نصراللہ چوہدری، حامد طہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قائدین نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ازخود لینا بروقت اور درست اقدام ہے۔